زاہد گشکوری نے 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج کا گرینڈ پلان بے نقاب کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے ، پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے ، پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے ، حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے ، کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے ۔
اپنے وی لاگ میں زاہد گشکوری کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے ، پی ٹی آئی نے پورے ملک میں احتجاج کا پلان بنایاہواہے ، تحریک انصاف کی لیڈرشپ اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کو لیڈ کریں گے ، علی امین کے پی کے میں، حماد اظہر لاہور میں، کراچی میں حلیم عادل شیخ کریں گے ، یہ بھی پلان ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کرناہے ۔
رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.
ان کا کہناتھا کہ دوسری طرف حکومت نے بھی پلان بنایاہے کہ لوگوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے ، وزیراعظم کو مختلف اداروں نے رپورٹ پیش کی ہے کہ یہ 9 مئی یا 26 اکتوبر کی طرز کا ایک واقعہ ہو سکتا ہے ،یہ غالب امکان ہے کہ مظاہرین لیڈرشپ کے تابع نہیں ہوں گے ، اور صورتحال امن و عامہ کی خراب ہو سکتی ہے ، جس سے اداروں کو صورتحال کو ہینڈل کرنے میں بڑا مسئلہ ہوگا، گولی چل سکتی ہے ، کوئی نجی بندہ صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتاہے جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔اس کی بنیاد پر حکومت سوچ رہی ہے کہ کیا جائے گا، غالب امکان ہے کہ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اس طرح کا واقعہ ہو سکتا ہے ۔
گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اگست کو
پڑھیں:
5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 کے ذریعے اپنے امیدوار لانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے، حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاج حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، حکومت عمران خان کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی، عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لئے پرجوش ہیں۔