زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔
دیر لوئر کی تحصیل دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مقامی زمیندار نے اپنی کھیتوں میں داخل ہونے پر 3 بے زبان بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بکریاں زمیندار کی زمین پر چلی گئیں، حالانکہ متعلقہ کھیت بنجر تھا اور اس میں کوئی فصل موجود نہیں تھی۔
واڑی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بکریوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صوابی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔