راولپنڈی؛ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ واہ صدر کی حدود میں مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سجاد شاہ شہید ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گلشن انوار واہ کینٹ میں تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی کانسٹیبل سجاد شاہ کو لگی جو شدید زخمی ہوئے اور موقع پر شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس ٹیم تھانہ چکری، تھانہ ریس کورس اور تھانہ واہ صدر کی حدود سے چھیننے جانے والے موٹر سائیکلوں کے بعد ناکہ بندی پر تھی۔
پولیس نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل ایس ایچ او واہ صدر آفتاب شاہ کے چھوٹے بھائی تھے اور ملزمان کی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے علاقے کو حصار میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ شہید سجاد شاہ کی میت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں شہادتوں کی اطلاعات
پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
مہر نیوز کے مطابق ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اغلان میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے اڈے پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔