سیالکوٹ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
—فائل فوٹوز
سیالکوٹ کے گورائیہ چوک پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، مقتول شخص قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم تھا۔
سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔
سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقتول چند روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔