کراچی، دو دریا کے قریب ایک اور پولیس موبائل پر فائرنگ، 7 خول برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے دو دریا کے قریب ایک اور پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ فائرنگ کے مقام سے 7 خول برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزری کے علاقے خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔