سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو لاہور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے پیش آیا،پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،جسٹس عائشہ ملک محفوظ رہیں۔ https://t.co/N6w09SpR6z pic.twitter.com/OlV1ZcEOEC

— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 14, 2025

حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

واقعے میں اسکواڈ میں شامل 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس اہلکار زخمی جسٹس عائشہ ملک حادثہ سپریم کورٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار زخمی جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ وی نیوز پولیس اہلکار زخمی جسٹس عائشہ ملک

پڑھیں:

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق