کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ : خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) سپر ہائی وے گڈاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تینوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت 17سالہ عبدالسلام اور 16 سالہ کے امیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
جاں بحق ہونے والے متوفی عبدالسلام کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا عبدالسلام اور امیر آپس کزن ہیں، یہ دونوں موٹرسائیکل پر پٹرول لینے جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں جاں بحق افراد پیشے کے لحاظ سے چوکیدار ہیں، بیٹے عبدالسلام کی چند ماہ بعد شادی ہونے والی تھی، ہم عبدالسلام کی شادی کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک آج یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق :
دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر20 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا۔
ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق مقتول کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول وسیم کو اس کے دوست عامر نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور قاتل ایک ساتھ کرائے کے گھر میں رہتے تھے، قتل کی واردات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیش آیا
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔