کانگو میں دو خوفناک کشتی حادثات میں 193 ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
کنشاسا: افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں دو مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ 10 ستمبر کو صوبہ ایکواٹور کے علاقے بسنکسو میں پیش آیا، جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی کے الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد طلبہ کی تھی۔ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
دوسرا بڑا حادثہ 11 ستمبر کو دریائے کانگو کے کنارے کولیلا کے مقام پر پیش آیا، جہاں 500 افراد سوار کشتی میں آگ بھڑکنے کے بعد کشتی الٹ گئی۔ اس حادثے میں 107 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم اب بھی تقریباً 150 افراد لاپتہ ہیں۔
وزارتِ انسانی امور کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کانگو میں کشتی حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجہ اوور لوڈنگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی بتائی جاتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔