کراچی، گزری میں پولیس موبائل پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کراچی:
گزری کے علاقے خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزری خیابان بخاری میں پیش آیا، واقعے کے وقت پولیس موبائل گشت پر تھی، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس وقت موبائل میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 13 خول ملے ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ ماہزورعلی نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تھا، ملزم نے پولیس موبائل کو عقب سے نشانہ بنایا اور پیدل فائرنگ کرکے فرار ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گولیاں پولیس موبائل کے اندر سیٹوں اور شیشے پر لگیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس موبائل
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔