کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ انہوں نے حمیرا اصغر سے آخری گفتگو گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔
ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔
دانش مقصود کا کہنا تھاکہ اس کے بعد ہماری ٹیم نے انہیں سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی، جب یہ ریکوئسٹ اپروو نہیں ہوئی تو ہم نے انہیں دوبارہ کالز کیں، جواب نہ آنے پر ان کے واٹس ایپ پر رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ آیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تشویش کی وجہ سے انہوں نے کچھ سوشل میڈیا پبلیکیشنز سے بھی رابطہ کرکے اداکارہ و ماڈل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی لیکن شاید ان کو لگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے اور انہوں نے توجہ نہ دی۔
دانش کاکہناتھا کہ انہوں نے دو مختلف پبلیکیشن پر پوسٹس لگوائیں لیکن پھر بھی اس بات پر شوبز انڈسٹری کی طرف سے توجہ نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔

حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی شہر میں مقیم تھیں، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔
واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • ترک و مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش اور فوری جنگ بندی پر زور
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • ٹک ٹاک سے انقلاب نہیں آتے، اگر آتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے،علی امین گنڈاپور