میانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔
عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو ان کی غیرموجودگی کا اندازہ نہ ہوا۔
How Javed Miandad Ruined Aamir Khan’s wedding ???????? pic.
یہ وہی مشہور میچ تھا جو 10 اپریل 1986 کو شارجہ میں کھیلا گیا تھا، جس میں جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو فتح دلائی تھی۔ عامر خان نے کہا کہ بھارت کی جیت کے قریب ہونے پر وہ بہت خوش تھے، لیکن جاوید میانداد کے چھکے نے ان کی خوشی کو افسوس میں بدل دیا۔
انہوں نے بعد میں فلائٹ کے دوران ایک ملاقات میں میانداد سے مذاق میں کہا، ’جاوید بھائی، آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا۔ اس دن میری شادی تھی اور آپ نے چھکا لگا کر بھارت کو ہرا دیا اور میری شادی کا دن مایوسی میں بدل دیا تھا‘۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاوید میانداد میانداد کے
پڑھیں:
مہوش حیات کیسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل اور بین الااقوامی پراجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کرنے والی مہوش حیات نے شادی کے رشتے کو ’جوا‘ قرار دے دیا۔
مہوش حیات نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر، ذاتی سوچ اور معاشرتی رویّوں پر کھل کر بات کی اور شادی سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔
مہوش حیات نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ وہ ڈرامہ سیٹ پر ہدایتکاروں کی باریکیاں غور سے دیکھتی ہیں تاکہ مستقبل میں بطور ہدایتکارہ خود کو تیار کر سکیں۔
انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں موجود دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرد فنکاروں کو عمر بڑھنے کے باوجود نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کی آزادی ہے، جبکہ خواتین کو ان کی عمر پر جانچا جاتا ہے، ان کی صلاحیت اور محنت کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ مغربی انڈسٹریز میں عمر کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی بلکہ بالی ووڈ میں فٹنس کو سراہا جاتا ہے۔
شادی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ رومانوی ضرور ہیں، لیکن حقیقت پسند بھی ہیں، اور زندگی میں ایسا ساتھی چاہتی ہیں جو سکون اور اعتماد دے۔ انہوں نے شادی کو جوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گی اور انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے۔