کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے بجلی نظام درہم برہم ہوگیا، 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.
جن علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ان میں طارق روڈ، عزیز آباد، شارعِ قائدین، بوٹ بیسن، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شارع فیصل، ایئرپورٹ، قائد آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی شامل ہیں۔کراچی کے دیگر علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33، صفورا چورنگی، ملیر کینٹ اور اطراف، نارتھ کراچی، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش برسی، نارتھ ناظم آباد اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے نتیجے میں مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ سوک سینٹر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک پرشدید ٹریفک جام ہوگیا جبکہ سوک سینٹر سے سینٹرل جیل جانے والے روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ نظر آیا۔ ناظم آباد سے لسبیلہ جانے والے روڈ پر پانی جمع سے ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، گلشن اقبال، بنارس اور نگی ٹاؤن میں بھی پانی جمع ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں منگل کی علی الصبح ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اورنگی ٹاؤن 1.5، شارع فیصل پر 1 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ ایریا میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ملی میٹر بارش ہوئی مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش پانی جمع ہوگیا محکمہ موسمیات پر پانی جمع کراچی میں کے مطابق ٹاؤن میں کے باعث میں بھی بارش کے
پڑھیں:
سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی سے 390 کلو میٹر دور موجود
—فائل فوٹوسمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، جو کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت میں ہے۔
طوفان کے زیرِ اثر آج بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور کراچی کے چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شکتی شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ہے۔
بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا۔
طوفان شکتی مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جو کل تک شمال مغربی اور وسطی شمالی بحیرۂ عرب کے قریب پہنچ جائے گا۔
اس کے بعد یہ اپنا رخ تبدیل کر کے مشرق، شمال مشرق کی طرف مڑے گا اور اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔
طوفان کے باعث سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں اور جھکڑ 55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ ماہی گیر 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔