کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 33 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ناظم آباد میں 26، جناح ٹرمینل اور سرجانی میں 12، مسرور بیس پر11، کورنگی میں5، یونیورسٹی روڈ پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید اور ڈی ایچ اے میں 3، اورنگی ٹاون میں 2، فیصل بیس اور نارتھ کراچی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
ساحلی عوام ہوشیار، سمندری طوفان شدت اختیار کر سکتا ہے، الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے کہا ہے کہ سمندر میں بننے والے طوفان کی صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور جیسے ہی کوئی نمایاں پیش رفت ہوگی، فوری طور پر عوام اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور عوام کو پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جاری کردہ ایڈوائزریز کے ذریعے مسلسل معلومات فراہم کرتے رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں موجود طوفان کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے باعث ماہی گیروں کو خاص طور پر محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے واضح کیا کہ ماہی گیروں اور ساحلی آبادیوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر بالکل بھی توجہ نہ دیں بلکہ صرف محکمہ موسمیات اور سرکاری اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیانات پر انحصار کریں۔
حکام کے مطابق غلط یا غیر مصدقہ اطلاعات پھیلنے سے خوف و ہراس میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق طوفان کی سمت اور شدت کے حوالے سے ہر لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ حفاظتی اقدامات اٹھا سکیں۔
محکمہ موسمیات نے ساحلی عوام کے لیے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری طور پر سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں، ماہی گیر طوفان کے دوران کشتیاں سمندر میں نہ لے جائیں، گھروں میں ایمرجنسی لائٹس، پینے کا پانی اور خشک خوراک ذخیرہ رکھیں، بجلی کے آلات اور کھلے تاروں سے دور رہیں، مقامی حکام اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔