تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 مویشی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔
تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔
گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں کے قریب جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 گائے اور 2 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
گزشتہ روز بھی مٹھی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 17مویشی ہلاک ہوگئے تھے اور 3 روز قبل اسلام کوٹ کے قریب بھی 47 بکریاں ہلاک ہو گئی تھیں۔
محکمۂ صحت نے شہریوں کو گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آسمانی بجلی گرنے کے قریب
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی
—فائل فوٹومحکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران 17 سے 22 اگست تک لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
17 سے 22 اگست تک سندھ کے مختلف شہروں کراچی، مٹھی، تھرپارکر، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔
اسی دوران بلوچستان میں بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، ژوب، پنجگور میں بھی بارش کا امکان ہے۔