سپر اسٹار ٹام کروز اور ڈولی پارٹن کو اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
معروف امریکی سپر اسٹار ٹام کروز اور گلوکارہ و انسان دوست شخصیت ڈولی پارٹن کو فلمی صنعت اور انسانی خدمات میں ان کے نمایاں کردار پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات 16 نومبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونے والی 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) 1950 سے ہر سال ان اعزازات کے ذریعے ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا اکیڈمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا، جو ان کی فلاحی تنظیموں، خصوصاً بچوں کی خواندگی کے فروغ کے لیے کیے گئے کام پر دیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی قائم کردہ تنظیمیں ’دی ڈولیووڈ فاؤنڈیشن‘ اور ’امیجینیشن لائبریری‘ عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں۔
اداکار ٹام کروز کو ان کی فلمی صنعت کیلئے خدمات، سینما تجربے اور اسٹنٹس کمیونٹی سے وابستگی کے اعتراف میں اعزازی آسکر سے نوازا جائے گا۔ دیگر اعزازی تمغے حاصل کرنے والوں میں ڈبی ایلن اور وِن تھامس شامل ہوں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، صدر آزاد کشمیر
اپنے تعزیتی بیان میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا اور اُن کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا اور اُن کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنھیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر عبدالغنی بٹ(مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔