نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں، شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن میں ہوگا۔

نئے قواعد کے تحت شادی شدہ خواتین کو اب یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا، نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں، نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں اسمارٹ کارڈ کی بیشتر خصوصیات شامل کردی ہیں، بغیر چِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے، بغیر چِپ والے کارڈ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا، اضافی فیس نہیں لی جائے گی، غلط معلومات پر کارڈ بنوانے والے رضاکارانہ طور پر اطلاع دیں تو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی، 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا، 10 سے 18سال کے بچوں کےلیے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس اسکین لازمی ہوگا، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہوگی، پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں، پاسپورٹ بنوانے کیلئے نیا ب فارم لازم ہوگا، جعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی اسمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہے، درخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرار نامہ دینا ہوگا، شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے، خاندان کے ان افراد کا اندراج بھی کروانا ہوگا جن کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کروائی گئیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کروا سکیں گے، ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کارڈ پر ب فارم

پڑھیں:

عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج ہوگا

فائل فوٹو

عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا، وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہشمند نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے۔ 

نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، حج پیکج 2026 ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ 

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • ایف اے او کا برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان میں زرعی منصوبہ
  • قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع
  • گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
  • شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی
  • اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم
  • عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج ہوگا
  • خصوصی رجسٹریشن مہم، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
  • نادرا کا برطانیہ میں رہنے والے شہریوں کےلیے بڑا اعلان
  • وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ