پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 63 ہزار غیر قانونی سمز بلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پی ٹی اے نے غیرقانونی اور جعلی سمز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی سمز بلاک کر دیں، 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند اورہلاک شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز بھی بند کر دی گئیں۔پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 آپ سمز بند کردی گئیں، منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کردی گئیں۔پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی، پی ٹی اے نے ملک بھر میں 62 چھاپے مارے، غیرقانونی سم فروخت میں ملوث 72 افراد گرفتار کیے گئے، پی ٹی اے چھاپوں میں 193 غیر قانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 سمز برآمد کی گئیں۔دستاویز کے مطابق جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے، پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے،خ ملک بھر میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کردی گئیں۔حکام کے مطابق غیر مجاز ریٹیلرز پر پابندی، صرف مستند سروس سینٹرز کو سم فروخت کی اجازت ہے، دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے نئی سم فروخت میں وقفے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے نے سمز بلاک
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے ۔(جاری ہے)
رائٹرز کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ کچھ رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔