چانگان السوِن پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی بچت اور 2 سال کی مفت سروس
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
چانگان پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان گاڑی ’السِوِن‘ کے تمام ماڈلز پر ایک خصوصی آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی مجموعی بچت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 30 جون 2025 تک محدود ہے یا جب تک اسٹاک دستیاب ہے۔
چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بچت 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری رعایت جو گاڑی کی قیمت پر دی جا رہی ہے اور سوا لاکھ روپے مالیت کی مفت پیریاڈک مینٹیننس سروس، جو 2 سال تک جاری رہے گی۔
یہ آفر چانگان السوِن کے تمام ویریئنٹس، بشمول 1.
2 سالہ مفت پیریاڈک مینٹیننس پیکج میں انجن آئل، آئل فلٹر، ایئر فلٹر، کار واش، اور دیگر بنیادی سروسز شامل ہوں گی، جنہیں مخصوص وقفوں پر چانگان کے مستند سروس سینٹرز سے کروایا جا سکے گا۔
صارفین کے تاثراتصارفین کی جانب سے گاڑی کے بارے میں ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی اوسط لاگت قریباً 8 سے 10 ہزار روپے فی چکر آتی ہے، اس لیے 2 سال کی مفت سروس حقیقی بچت فراہم کرتی ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے پینٹ کے معیار اور 2021 ماڈلز میں گیئر شفٹنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔
چانگان کے پرزہ جات بڑے شہروں میں باآسانی دستیاب ہیں، لیکن گاڑی کی ری سیل قدر اب تک دیگر جاپانی برانڈز کے مقابلے میں نسبتاً کم دیکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اپنے نیٹ ورک اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
ڈیلرشپ اور بکنگاس خصوصی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو قریبی چانگان ڈیلر شپ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ اسٹاک محدود ہے اور یہ آفر صرف مختصر مدت کے لیے ہے۔
نوٹ: یہ آفر مخصوص شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے چانگان کی ویب سائٹ یا مقامی ڈیلرشپ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’السِوِن‘ Changan Alsvin چانگان چانگان پاکستانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الس و ن چانگان چانگان پاکستان ہزار روپے کے لیے یہ آفر
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔