مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل پنجاب و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق سنٹرل پنجاب خواجہ رمیض حسن کی خصوصی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل پنجاب و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق سنٹرل پنجاب خواجہ رمیض حسن نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے منشور کے مطابق عوامی خدمات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ میں نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں بطور وزیر صنعت و تجارت پنجاب جو خدمات انجام دی ہیں ان کا مثالی ریکارڈ عوام اور میڈیا کے سامنے رکھا ہے جو بالکل نئی روایت ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک بشمول چائینہ، آذربائجان کی جانب سے پنجاب میں بھاری سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق پارٹی کے شعبہ اطلاعات و نشریات کو پنجاب بھر میں باقاعدہ فعال کیا گیا ہے۔پارٹی ورکرز پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری جنرل کے وژن کے مطابق انٹرا پارٹی میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلم لیگ ق
پڑھیں:
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شہباز کابینہ کی منظوری، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم سے ملاقات، مبارکباد دی۔۔۔!!! pic.twitter.com/SRw99ato2C
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 4, 2025
اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے محمد سعید کو چیئرمین واپڈا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین واپڈا تعینات لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید وفاقی حکومت وفاقی کابینہ وی نیوز