عائزہ خان کا یومِ آزادی پر لیڈی ڈیانا اسٹائل! فوٹو شوٹ نے مچا دی سوشل میڈیا پر ہلچل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔
عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔
اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔
لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان کبھی بھی لیڈی ڈیانا کی نفاست اور وقار کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔
کچھ کا کہنا تھا کہ یہ برطانوی شاہی خاندان کی نقالی ہے اور جن سے آزادی لی، انہی کی نقالی اچھی بات نہیں۔
ایک صارف نے طنز کیا کہ جب آپ لیڈی ڈیانا کو ٹیمو یا دراز سے آرڈر کرتے ہیں۔
تاہم کچھ مداحوں نے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ باوقار اور قابل فخر اداکارہ ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا لیڈی ڈیانا
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔