پیرس میں ملاقات کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کے قریبی تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی، شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ دونوں شخصیات کو حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ مختلف نجی تقریبات اور فیشن شوز میں شریک ہوئے۔

شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایفل ٹاور کے سامنے ایک "لو لاک” تھامے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جو اکثر رومانوی جذبات کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

A post common by Nukta Dubai (@nuktadubai)

یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہرا M1 کے نام سے پرفیومز کی ایک بزنس چین متعارف کروائی، جس کا پہلا پرفیوم "ڈائیورس” ہے، جس کی قیمت 272 ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ پرفیوم ان کی اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے 2024 میں طلاق کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو مئی 2024 میں پیدا ہوئی تاہم اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہِٹ گانوں اور افریقی و مشرق وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فرنچ مونٹانا امریکی ریپر

پڑھیں:

حسن علی نے اپنا کون سا مشہور انداز نہیں بدلیں گے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد اپنے مشہور جوشیلے انداز کو کبھی نہیں بدلوں گا۔

نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 9، 10 سال سے یہی اسٹائل اپنائے ہوئے ہوں جو میرے مداحوں اور ٹیم کو بھی پسند ہے، یہ جشن مجھے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔

ہیئر اسٹائل کے سوال پر حسن علی مسکرا دیے اور کہا کہ سرجری کے بعد ری ہیب کے دوران بال بڑھ گئے اور اندازہ بھی نہ ہو سکا، پھر یہی بال اچھے لگنے لگے تو رکھ لیے۔

حسن علی نے واضح کیا کہ 2021 کے ورلڈ کپ سے قبل بھی لمبے بال رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سپرمین بن گئے
  • لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا
  • پا ک چین سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے. عطاتارڑ
  • حسن علی نے اپنا کون سا مشہور انداز نہیں بدلیں گے؟
  • سلمان خان کی سابقہ محبوبہ کی سالگرہ میں شرکت، سوشل میڈیا پر چرچے
  • پاکستان اور چین کا فیک نیوز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • شہزادی مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی بڑھتی قربتیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
  • وزیر اطلاعات کی چینی رہنما سے ملاقات، دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال 
  • بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق