ایشیا کپ ٹورنامنٹ : پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔
حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
لاہور:پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔
چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔
پاکستان کا فائنل میں سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔