Daily Mumtaz:
2026-06-03@00:41:23 GMT

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

 

پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

یہ مقابلہ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستان نے چار کے مقابلے میں تین گول کر کے کامیابی حاصل کی۔

گول کیپر غلام مصطفیٰ، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے دو شاندار گول روک کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بنگلہ دیش کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے ہانگ کانگ کو 0-8، سری لنکا کو 0-9 اور بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دی، جبکہ کوارٹر فائنل میں چین کو 1-2 سے ہرایا۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان