Jasarat News:
2025-11-03@20:19:28 GMT

چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے ایک گیگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کرلی، جو کہ ایلون مسک کی اسٹارلنک سروس سے 5گنا زیادہ تیز ہے۔ یہ کامیابی 2واٹ لیزر کے ذریعے حاصل کی گئی، جو زمین سے 36ہزار 705 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ایک سیٹلائٹ سے مواصلاتی سگنلز بھیج رہا تھا۔ سیٹلائٹ لیزر ڈاؤن لنک ٹیکنالوجی تیز ترین انٹرنیٹ کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم زمین کی فضا میں موجود بے ترتیبی اس کے سگنلز کو بکھیر کر کمزور اور دھندلا بنا دیتی ہے جو زمین پر پہنچتے ہوئے کئی سو میٹر کے دائرے میں پھیل جاتے ہیں۔ چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے اس چیلنج کا حل ایم ڈی آر ۔ اے او سینر جی نامی طریقے سے پیش کیا ہے۔ یہ نیا طریقہ فضا سے پیدا ہونے والی مداخلت کو کم کر کے سگنل کی کوالٹی کو برقرار رکھتا ہے۔جنوب مغربی چین کے شہر لیجیانگ میں ایک تجرباتی مرکز میں 1.

8 میٹر کے دوربین کے ذریعے ایک غیر معروف سیٹلائٹ پر اس نظام کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ دوربین کے اندر 357 مائیکرو مررز کا استعمال کر کے بگڑے ہوئے لیزر سگنلز کو درست کیا گیا جس سے فضا کی وجہ سے ہونے والی خرابی کم ہو گئی۔اس کے علاوہ ایک جدید آلہ استعمال کر کے آنے والی روشنی کو 8مختلف چینلز میں تقسیم کیا گیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • کراچی میں ای چالان: جگہ جگہ گڑھے، سگنلز خراب، زیبرا کراسنگ اور سڑکوں سے لائنیں غائب
  • سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
  • چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کا فضائی معیار خطرناک حد تک گرا دیا
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل