پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ میکائیل نے نہ صرف راس جونسن کو سنگلز میں ہرایا بلکہ ان کے ساتھ مل کر ڈبلز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹینس کھلاڑی کھیل.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیں۔ یہ سیٹلائٹس ایلون مسک کے عالمی انٹرنیٹ منصوبے کا حصہ ہیں۔
فالکن 9 راکٹ نے دوپہر 12 بج کر 16 منٹ پر کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے پرواز بھری۔ یہ راکٹ اپنے 15ویں مشن پر روانہ ہوا تھا۔ پرواز کے ساڑھے 9 منٹ بعد راکٹ کا بوسٹر الگ ہوا اور اٹلانٹک سمندر میں موجود خودکار ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
مزید پڑھیں: اسپیس ایکس کا مشن کامیاب، ناسا اور ناوا کے اسپیس ویذر سیٹلائٹس خلا میں روانہ
راکٹ کے بالائی حصے نے کم زمین مدار (Low Earth Orbit) میں داخل ہو کر 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو چھوڑا۔ یہ مشن اسپیس ایکس کا سال 2025 کا 138واں کامیاب لانچ تھا، جو کمپنی کے سالانہ ریکارڈ کو مزید بہتر بناتا ہے۔
اب تک اسپیس ایکس دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے 8,700 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس امریکی خلائی کمپنی ایلون مسک