5 علامات جوسنگین بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
جسمانی تکالیف معمول کی بات ہو سکتی ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جنہیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ سنگین بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں۔
جیسے اگر چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک سن ہونا یا کمزوری محسوس ہو تو یہ فالج کا اشارہ ہو سکتا ہے، جبکہ سینے میں دباؤ، جلن یا درد جو بازو، گردن یا جبڑے تک جائے، دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے۔ پیشاب میں خون آنا گردوں کی پتھری یا انفیکشن کی نشانی ہو سکتا ہے، اور سانس لیتے وقت خرخراہٹ دمہ یا پھیپھڑوں کے مرض کا پتہ دے سکتی ہے۔ اسی طرح ٹانگ میں سوجن، درد اور گرمی محسوس ہونا بلڈ کلاٹ کا خطرہ ظاہر کرتا ہے، جو جان لیوا ہو سکتا ہے۔ پسینے کی غیر معمولی زیادتی، خاص طور پر بغیر جسمانی سرگرمی کے، بھی دل یا اعصابی نظام کے مسائل کی جانب اشارہ ہو سکتی ہے۔ ایسی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج زندگی بچا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکتی ہے سکتا ہے ہو سکتی
پڑھیں:
پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔
یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود کے متاثر ہونے سے متعلق لاعلم ہوتی ہیں۔
دورانِ حمل ہیپاٹئٹس سی کی اسکریننگ اور متاثرہ خواتین کا علاج نئے انفیکشنز کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف برسٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ایڈم ٹریکی نے جامعہ کی پریس ریلیز میں کہا کہ تحقیق صرف منتقلی کے پیمانے کی وسعت کو واضح نہیں کرتی بلکہ مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت کو بھی واضح کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا ٹیسٹ نہ ہونے کی (جس کا بہت سے کیسز میں علاج کیا جا سکتا ہے) صورت میں پیدائش کے وقت یہ وائرس بچوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔