اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ آئی کیو کی حامل طالبہ ماہ نور چیمہ کا ایک اور کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا میں 31 اے لیولز دینے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اساتذہ کی تشویش پر کہ کہیں وہ خود کو حد سے زیادہ تھکا نہ دیں، انہوں نے یہ تعداد کم کردی۔
چھٹے فارم کے ابتدائی 2 ماہ میں ہی انہوں نے 4 اے اسٹار گریڈ حاصل کرلیے، رواں ہفتے انہوں نے قانون اور تاریخ میں بھی اے اسٹار گریڈ حاصل کیے، ساتھ ہی فرانسیسی اور فزکس میں بھی کامیاب رہیں۔
مزید پڑھیں:ریکارڈ ہولڈر طالبہ ماہ نور کس پاکستانی سیاست دان سے متاثر ہیں؟
ماہ نورنے نفسیات، سماجیات، قانون، بزنس، اکاؤنٹنگ، اکنامکس، لاطینی، جرمن، کمپیوٹر سائنس، فلم اسٹڈیز، سیاست، کلاسیکی تہذیب، ریاضی، مزید ریاضی، جغرافیہ، میڈیا اسٹڈیز، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی، انگلش لٹریچر، فرانسیسی اور شماریات جیسے مضامین میں اے لیولز مکمل کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں کہ انہوں نے صرف 3 روایتی اے لیولز کا راستہ اختیار نہیں کیا، ان کے مطابق اگر وہ ایسا کرتیں تو وہ ’بور اور غیر متحرک‘ محسوس کرتیں، ان کا ماننا ہے کہ برن آؤٹ یعنی ذہنی و جسمانی تھکن دراصل ’ایک انتخاب‘ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے اسٹار اے لیولز برن آؤٹ جی سی ایس ای ماہ نور چیمہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے اسٹار اے لیولز جی سی ایس ای ماہ نور چیمہ ماہ نور چیمہ اے لیولز اے اسٹار انہوں نے
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ عمر سرفراز چیمہ کی دیگر 4 مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی، عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج ہے۔