ماہ نور چیمہ کا آئی کیو لیول اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
برٹش میڈیا نے ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دے دیا۔
جیو نیوز پر ماہ نور چیمہ کا انٹرویو نشر ہونے کے بعد برطانوی میڈیا میں پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچ گئی۔
جیو نیوز سےخصوصی گفتگو میں ماہ نور چیمہ نے کہا کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے، میں ابھی طالبعلم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اے لیول کے امتحان میں 23 اے گریڈ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی میری حوصلہ افزائی کی جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
ماہ نور چیمہ نے کہا کہ اب یونیورسٹی جانے کی تیاری کروں گی، کورس کی تیاری بھی شروع کروں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماہ نور چیمہ نے کہا کہ
پڑھیں:
انڈونیشیا: اسکول میں دیے گئے کھانے سے طلبا کی طبیعت ناساز
جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں اسکول کا کھانا کھانے سے 360 سے زائد طلبا کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
آفیشل کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سینٹرل جاوا کے قصبے سریگن میں جمعرات کو 360 سے زائد طلبا اسکول کی جانب سے دیا جانے والا لنچ کھانے کے بعد ہیضے میں مبتلا ہوگئے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے جنوری میں اسکول میں شروع کیے گئے فری کھانے کے پروگام میں سامنے آنے والا یہ سب سے بڑا کیس ہے۔ جبکہ مجموعی طور ملکی سطح پر اس معاملے میں 1000 سے زائد طلبا متاثر ہوچکے ہیں۔
سریگن حکومت کے سربراہ سِگت پامنگکس کے مطابق 365 افراد کی طبیعت ناساز ہوئی اور کھانے کے نمونے کا لیب میں معائنہ کیا گیا۔ اگر ضرورت پڑی تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی۔