لندن:پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائیٹک نے پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایگا سوائیٹک نے امریکی حریف امانڈا اینیسی مووا کو خواتین کے سنگلز فائنل میں بدترین شکست دے کر 2025 ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آٹھویں سیڈڈ ایگا سوائیٹک نے 13ویں نمبر کی کھلاڑی اینیسی مووا کو صرف 57 منٹ میں 6-0، 6-0 سے مات دے کر اپنی پہلی ومبلڈن اور مجموعی طور پر چھٹی گرینڈ سلم ٹرافی جیت لی۔

یہ کسی بھی گرینڈ سلم فائنل میں 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایک پلیئر نے ڈبل بیگل (یعنی مسلسل دو سیٹس 6-0) کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل جرمنی کی لیجنڈ اسٹفی گراف نے 1988 فرنچ اوپن میں نتاشا زویریوا کو اسی اسکور سے شکست دی تھی۔ ومبلڈن میں ایسا نتیجہ آخری بار 1911 میں دیکھنے میں آیا تھا۔

فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایگا نے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے خواب جیسا ہے۔ امانڈا کو دو ہفتوں کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ مجھے امید ہے ہم مستقبل میں مزید فائنلز کھیلیں گے۔

23 سالہ امانڈا اینیسی مووا اپنے کیریئر کے پہلے گرینڈ سلم فائنل میں شریک ہوئیں، لیکن وہ دباؤ میں نظر آئیں۔ میچ کے دوران انہوں نے پانچ ڈبل فالٹس کیے، صرف آٹھ ونرز لگائے جبکہ 28 غیر ضروری غلطیاں کیں۔

ایگا سوائیٹک نے پورے میچ میں ایک بھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کیا، جب کہ انہوں نے نو میں سے چھ بریک پوائنٹس حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ پولینڈ کی پہلی ومبلڈن سنگلز چیمپئن بن گئیں۔

سوائیٹک اب تینوں سطحوں (clay, hard, grass) پر گرینڈ سلم جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں — وہ پہلے ہی چار مرتبہ فرنچ اوپن (2020، 2022، 2023، 2024) اور ایک بار یو ایس اوپن (2022) جیت چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی اس ٹائٹل کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ میں اب ایک تجربہ کار کھلاڑی ہوں لیکن ومبلڈن جیتنا میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ اس بار میں نے اس سفر کو بہت انجوائے کیا اور اپنے کھیل میں بہتری محسوس کی۔

اگرچہ اینیسی مووا کو شکست ہوئی لیکن انہوں نے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر 1 آریانا سبالینکا کو ہرا کر سب کو حیران کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت وہ پیر کے روز پہلی بار عالمی ٹاپ 10 میں شامل ہو جائیں گی۔

فائنل کے بعد اینیسی مووا نے کہا کہ مبارک ہو ایگا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں جانتی ہوں کہ آج میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آپ سب نے مجھے حوصلہ دیا۔

یہ ایگا سوائیٹک کے کیریئر کی 100ویں گرینڈ سلم فتح تھی۔ وہ اب 100 کامیابیوں اور 20 ناکامیوں کے ساتھ 2019 سے گرینڈ سلم میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ 2016 میں سرینا ولیمز کے بعد سے یہ آٹھواں موقع ہے کہ ومبلڈن میں کوئی نئی چیمپئن بنی ہو۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فائنل میں

پڑھیں:

چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی

ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  •  بینائی سے محروم افراد کے لئے پہلی بار سندھ میں اسکینرز اسٹک تیار
  • اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ