کٹے ہوئے پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور دیگر اجزا کو بغیر ذائقہ کھوئے کیسے محفوظ رکھیں؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
مصروف شیڈول میں کھانا پکانا واقعی ایک مشکل کام ہوتا ہے اور وقت بچانے کے لیے اجزاء کو پہلے سے تیار کر لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیکن اگر ساری محنت ضائع ہو جائے تو فائدہ کیا؟
اس سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کہ آپ کی پہلے سے کٹی ہوئی پیاز گل جائیں یا ادرک لہسن کا پیسٹ اپنا ذائقہ کھو دے۔ خوش قسمتی سے، چند آسان تدابیر اپنا کر آپ اپنے تیار کردہ اجزاء کو کئی دنوں تک تازہ اور خوشبودار رکھ سکتی ہیں۔
چاہے آپ ہفتے کے آخر میں سلاد کے لیے ہری سبزیاں تیار کر رہی ہوں یا پورے ہفتے کے کھانوں کے لیے سبزیاں کاٹ رہی ہوں، درست طریقے سے اسٹوریج ہی وہ فرق پیدا کرتا ہے جو آپ کے وقت اور محنت کو واقعی بچا سکتا ہے۔
کٹی ہوئی پیاز کیسے محفوظ کی جائے
اگر آپ کٹی ہوئی پیاز کو ذائقہ برقرار رکھتے ہوئے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں، تو درج ذیل طریقہ اپنائیں۔
اسے ایئر ٹائٹ شیشے یا پلاسٹک کے کنٹینر میں رکھیں تاکہ خوشبو باقی اشیاء میں نہ جائے۔
فریج میں 5 سے 7 دن تک محفوظ رہتی ہے۔
اوزیمپک کی طرح تیزی سے وزن گھٹانے والی 10 غذائیں
طویل مدتی استعمال کے لیے پیاز کو حصوں میں تقسیم کرکے فریزر بیگ میں محفوظ کریں۔ ڈی فروسٹ کرنے کے بعد ان کی کرنچ ختم ہو جاتی ہے، اس لیے انہیں براہِ راست کھانوں میں استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔
کٹی ہوئی پیاز کو ایئر ٹائٹ فریزر بیگز یا کنٹینر میں 6 ماہ تک فریز کیا جا سکتا ہے۔
ادرک لہسن کا پیسٹ محفوظ کرنے کا طریقہ
ایک صاف شیشے کی بوتل میں پیسٹ ڈالیں اور اوپر ہلکی سی تیل کی تہہ لگا دیں تاکہ جلدی خراب نہ ہو۔
فریج میں 2 سے 3 ہفتے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔
زیادہ دیر کے لیے، اسے آئس کیوب ٹرے میں جَمائیں اور بعد میں فریزر بیگ میں رکھ لیں۔
کٹے ہوئے ٹماٹر محفوظ کرنے کا طریقہ
انہیں ایئر ٹائٹ کنٹینر میں فریج میں رکھیں۔ 2 سے 3 دن تک تازہ رہتے ہیں۔
سالن یا چٹنی کے لیے، فریز کر کے 4 ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کٹی ہوئی گاجریں تازہ رکھنے کا طریقہ
انہیں پانی سے بھری بوتل یا جار میں ایئر ٹائٹ حالت میں رکھیں تاکہ وہ خستہ رہیں۔
بوتل یا جار کا پانی ہر 1-2 دن بعد تبدیل کریں۔
فریج میں 5 سے 6 دن تک تازہ رہتی ہیں۔
تازہ ہری سبزیاں (جیسے دھنیا) کیسے محفوظ کریں
تھوڑا سا گیلا کچن پیپر لے کر دھنیا پودینہ ان میں لپیٹیں اور ایئر ٹائٹ بیگ میں رکھیں۔
یہ 1 ہفتے تک فریج میں تازہ رہتی ہیں۔
انہیں زیتون کے تیل کے ساتھ آئس کیوب ٹرے میں جما کر 2 ماہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
کری پتے اور ہری مرچیں کیسے تازہ رکھیں
کری پتے کو خشک پیپر ٹاول میں لپیٹ کر ایئر ٹائٹ بیگ میں رکھیں۔
ہری مرچیں بھی فریج میں 2 ہفتے، جبکہ فریزر میں 6 ماہ تک محفوظ رہتی ہیں۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر ٹائٹ میں رکھیں تک محفوظ سکتا ہے بیگ میں ماہ تک کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔