ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دورۂ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا۔
یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 4 فون کالز مسترد کردیں، جرمن اخبار کا دعویٰ
نیویارک ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دلایا تھا کہ وہ رواں سال بھارت میں ہونے والے کواڈ اجلاس میں شرکت کریں گے لیکن اب انہوں نے یہ منصوبہ ترک کر دیا ہے۔
اخبار کے مطابق مودی صدر ٹرمپ کے بار بار اس دعوے سے برہم تھے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو حل کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ امریکا کا بھارت-پاکستان جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں اور یہ معاملہ دونوں ممالک نے براہِ راست طے کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جی-7 اجلاس کے موقع پر ہونے والی فون کال میں مودی نے ٹرمپ کو یہ بھی باور کرایا کہ بھارت کبھی کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کئی بار اپنے کردار کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے تنازعہ کو ختم کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس دوران یہاں تک کہا کہ پاکستان انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرے گا اور اشارہ دیا کہ بھارت کو بھی ایسا کرنا چاہیے۔ مودی کے اس تجویز پر ردعمل نہ دینے کو دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں بگاڑ کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ
رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے مودی سے تجارتی محصولات پر مذاکرات کے لیے کئی بار رابطے کی کوشش بھی کی لیکن بھارتی وزیراعظم نے ان رابطوں کا جواب نہیں دیا۔
اس سال نئی دہلی میں ہونے والے کواڈ اجلاس میں آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے رہنما شرکت کریں گے تاہم اب امریکی صدر ٹرمپ کی غیرحاضری کی تصدیق ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :