سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

پاور ڈویژن  کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔

پاور ڈویژن  نے کہا کہ پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا، گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ  کے 56 متاثرہ فیڈرز جزوی طور پر بحال کیے گئے، مکمل بحالی 31 اگست سے 5 ستمبر  تک متوقع ہے۔

رپورٹ پاور ڈویژن  کے مطابق  فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 17 گرڈ اور 53 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کردیے گئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 67 فیڈرز متاثر ہوئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو جائے گا۔

رپورٹ پاور ڈویژن نے کہا کہ ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان کے 2 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں، مکمل بحالی 5 ستمبر تک متوقع ہے، یوں مجموعی طور پر 39 گرڈ اور 356 متاثرہ فیڈرز  میں سے 152 کو مکمل اور 202 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق ڈسکوز کی فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل بحال کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انتظام علاقوں متاثرہ فیڈرز طور پر بحال علاقوں میں پاور ڈویژن میں بجلی کے زیر

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش