ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور اسٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے بالآخر اپنی جوانی کا راز کھول ہی دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی اینسٹن کو دیکھ کر مداح اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ جادو کیسے ہے؟

اپنے نئے ڈرامہ سیریل The Morning Show کے سیزن 4 کی ریلیز سے پہلے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔

جینیفر نے مذاق میں کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن ٹریٹمنٹ سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

انھوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں بس ایسے ہی نہیں بیٹھ جاتی کہ سفید بال آ کر مجھے شکست دیں۔ جوان رہنے کا اصل راز ذہنیت ہے۔ اگر آپ کا رویہ مثبت ہو تو بڑھاپا بھی نیا فیشن لگنے لگتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اپنے شو کے نئے سیزن کو زچگی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ
ہر سال کہتی ہوں اب بس، لیکن پھر بھول جاتی ہوں اور شو میں واپسی کر لیتی ہوں۔

واضح رہے کہ جینیفر اینسٹن نے 2015 میں مانا تھا کہ وہ بوٹوکس آزما چکی ہیں اور اپریل 2025 میں بتایا تھا کہ روزانہ کی ورزش ان کے دن کا لازمی حصہ ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اینسٹن واقعی وقت کو پیچھے چھوڑ دینے والی "جادوگرنی” لگتی ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے مثبت نتائج کے بارے میں پرامید ہیں، دفتر خارجہ
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ