جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاوس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان انسدادِ دہشت گردی میں پہنچ گئیں، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی عدالت میں پہنچں، ملزم شیر شاہ کے وکلاء رنا مدثر، بیریسٹر تیمور بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، وکیل رانا مدثر نے مؤقف اپنایا کہ اس مقدمہ پر ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا، ٹرائل نہ جانے کب شروع ہو، لہذا لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جا سکتا، ملزم کے خلاف۔ کوئی ثبوت۔ نہیں، ملزم کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں۔
وکیل رانا مدثر نے استدلال کیا کہ ایسے ملزمان جن پر شیر شاہ سے زیادہ سنگین الزامات تھے انہیں ضمانت دے دی گئی، شیرشاہ پر ایسا کوئی الزام نہیں کہ اس نے توڑ پھوڑ کی ہو، صرف ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی دوسرے کو ملوث نہیں کیا جاسکتا۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے شیر شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے شیر شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے شیر شاہ شاہ کی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔