کراچی:

شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں  پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار