گارڈن پولیس نے بلڈر کو بھتے کی پرچی دیتے ہوئے دو مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے کی گئی جس کا تعلق گینگ وار کے بھتہ خور جمیل چھانگا گینگ سے ہے۔ گرفتار بھتہ خور ملزم نے چند روز قبل 30 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گارڈن میں واقع اقرا اسکائی لینڈ بلڈنگ کے مالک کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو  مزدور جہانگیر اور جمیل زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز  نے مزید بتایا کہ ملزم کو بھتہ کب اور کس سے طلب کرنا ہے اس کی ساری معلومات بیرون ملک میں بیٹھے جمیل چھانگا سے ملتی تھی جو اس گروپ کا سرغنہ ہے جبکہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی بھتہ طلب کرتے ہوئے ایک شہری کو قتل کر چکا ہے جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے ۔

گرفتار بھتہ خور بلال کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ نمبر 214 سال 2025 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور سولجر بازار تھانے میں مقدمہ نمبر 307 سال 2023 بجرم دفعہ 384 ، 385 ، 302 چونتیس اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت درج ہے۔

پولیس گرفتار بھتہ خور کے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ کراچی پولیس چیف نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھتہ خور

پڑھیں:

پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار

پشاور:

ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار