گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کو نکالنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے گورنرہاؤس پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی میزبانی بلاشبہ میرے لئے باعث فخر و قابل اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی ﷺ صرف عالم اسلام نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نمونہ حیات ہے، حضور ﷺ کی تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبہ کو دہشتگردی و شدت پسندی سے نکالنا ہے، علمائے کرام اور تعلیم یافتہ طبقہ پر امن و امان کے قیام اور معاشرے کی اصلاح میں بہت بڑا کردار و ذمہ داری عائدہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن واستحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام کا گورنر ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نبی کریم کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی روشنی میں خیبرپختونخوا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ پیر امین قادری نے ملک میں امن و استحکام، ترقی خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے

موڑکھنڈا (نامہ نگار) گورنر سٹیٹ بنک چودھری جمیل احمد سندھو‘ چودھری مبشر امین سندھو کے بھائی آصف جاوید سندھو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔  آصف جاوید سندھو کی نماز جنازہ آج دوپہر 11 بجے ان کے آبائی گاؤں گورائیہ، ضلع ننکانہ صاحب میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ