کراچی : آن لائن منشیات بیچنے والا بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
کراچی:
ایس آئی یو پولیس نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرلی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ملزم عبدالظہورکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا کارندہ ہے، گرفتار ملزم عبدالظہور خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیور کی جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی جانب سےمنشیات کی ڈیلیوری کے لیے سوشل ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جاتا تھا، آئس، کرسٹل، ہیروئین اور چرس آن لائن ڈیلیور کی جارہی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم آن لائن
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔