Express News:
2025-09-17@21:45:00 GMT

پرتگال، کیبل ٹرین کا خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 18 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

LISBON:

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب شہر کی مشہور گلوریا فنیکیولر (کیبل ٹرین) پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ پرتگالی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے، اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریک پر نصب کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس سے گاڑی بے قابو ہو کر قریبی عمارت سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے تمام افراد کو نکال لیا۔ جائے حادثہ پر 62 ایمرجنسی اہلکار اور 22 گاڑیاں موجود تھیں۔

لزبن کے میئر کارلوس موئیداس نے اس سانحے کو شہر کے لیے ایک المناک لمحہ قرار دیا، جبکہ پرتگالی صدر مارسيلو ریبیلو دی سوزا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لائن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

فنیکیولر ٹرین سسٹم لزبن کا ایک تاریخی اور سیاحتی ورثہ ہے، جو 1885 سے چل رہا ہے اور شہر کی پہاڑی گلیوں میں آمدورفت کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔

ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک