حکومت کا بیوروکریٹس کو عالمی معیار کی تربیت دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
حکومت نے بیوروکریٹس کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تربیت اداروں کی عالمی تنظیم برائے اسٹینڈرائزیشن کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے اچھی شہرت کی حامل فرمز سے ٹینڈرز طلب کر لیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول بیوروکریٹس کے تربیتی اداروں میں ISO , 21001 کے معیار کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک سیکٹر گورننس کی میں بہتری سمیت احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بولیاں لگانے کے لیے دستاویزات پیپرا قواعد کے مطابق 22 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سول بیوروکریٹس کی پیشہ ورانہ استطاعت بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔