سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوبز کی دنیا میں قدم کیسے رکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔
پروڈیوسر وجاہت رؤف اپنی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
وجاہت رؤف نے بتایا کہ انہوں نے کئی برس قبل ایک ایونٹ میں ماہرہ خان کو ڈانس کرتے دیکھا اور ان کے انجوائے کرنے کے انداز نے انہیں بےحد متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے ٹھال لی کہ وہ ماہرہ کو ٹی وی پر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماہرہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایک نجی ٹی وی پر بطور وی جے ہائر کیا۔
وجاہت نے مزید کہا کہ ماہرہ نے ان کے ساتھ اس چینل پر تین سے چار سال کام کیا۔ وجاہت اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ معاوضے اور مصروفیات کی وجہ سے ماہرہ کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکے مگر مستقبل میں وہ ماہرہ اور فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں مشہور ڈرامے ‘ہمسفر’ اور فلم ‘بول’ سے انہوں نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر شہرت حاصل کی اور انہیں بالی ووڈ میں انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کرنے کا موقع بھی ملا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ماہرہ خان انہوں نے شوبز کی کے ساتھ
پڑھیں:
ببرک شاہ نے ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا
پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ببرک شاہ نے معروف اداکارہ ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا۔
اپنی جرات مندانہ اور بے باک رائے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہ پشتو فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ببرک شاہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی، بالخصوص اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلقات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ ریما خان کی فنی صلاحیتوں پر بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریما جی اوور ریٹڈ تھیں، اگرچہ وہ بہت خوبصورت خاتون تھیں، برا نہ مانیں، وہ بے شک حسین تھیں لیکن بطور اداکارہ انہوں نے کبھی اپنی صلاحیت ثابت نہیں کی۔
ببرک شاہ نے کہا کہ وہ رقص میں ماہر تھیں مگر اداکاری میں ان کا کام کمزور رہا، فلم نکاح میں انہوں نے اپنی اداکاری نکھارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، ریما زیادہ تر خوبصورتی اور ڈانس پرفارمنس کی وجہ سے جانی جاتی تھیں، جبکہ اصل آرٹسٹ کے طور پر سیما کو شہرت ملی اور بعد میں میرا نے بھی اپنی اداکاری سے خود کو منوایا۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔
Post Views: 2