شمال مغربی بحرالکاہل کے اس سال کے طاقتور ترین طوفان ’راگاسا‘ نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث تائیوان میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 152 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین میں بارشوں سے بننے والی دہائیوں پرانی جھیل کی قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی اور کیچڑ کا ریلا گاؤں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے، ایک پل بہہ گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی

ہوالین کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ’منظر کسی آتش فشاں کے پھٹنے جیسا تھا، پانی اور کیچڑ گھر کی پہلی منزل تک آن پہنچا۔‘

تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات ہوالین کاؤنٹی میں ہوئے ہیں جہاں سیکڑوں افراد اپنے گھروں میں پھنس گئے۔ ہنگامی صورتحال کے باعث اب تک 7 ہزار 600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

تائیوان کے وزیراعظم چو جنگ تائی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور بروقت انخلا کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

فلپائن میں بھی طوفان سے تباہ کاریاں ہوئیں اور 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔

چین میں تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند

دوسری جانب ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے۔ ہانگ کانگ آبزرویٹری نے بدھ کی صبح طوفانی وارننگ کا سب سے بڑا سگنل نمبر 10 جاری کیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ 120 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔

حکام کے مطابق شہر میں 800 سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے، 56 زخمی ہوئے، 350 درخت اکھڑ گئے، 12 مقامات پر سیلاب اور ایک لینڈ سلائیڈ کی اطلاع ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ٹائیفون ’رگا سا‘ نے تباہی مچا دی، تائیوان میں 14 ہلاکتیں، لاکھوں افراد متاثر

چینی صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی طوفان کے داخل ہونے سے ساحلی علاقے خالی کرا لیے گئے جبکہ لوگوں نے اشیائے خورونوش ذخیرہ کر کے گھروں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے۔

یاد رہے کہ سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث طوفان پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور خطرناک ہو رہے ہیں، اور راگاسا کو ماہرین نے 2017 کے ’ہاتو‘ اور 2018 کے ’منگکھٹ‘ جیسے تباہ کن طوفانوں سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news تائیوان ٹائیفون راگاسا چین طوفان مکاؤ ہانگ کانگ ہوالین کاؤنٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تائیوان چین طوفان مکاؤ ہانگ کانگ تائیوان میں ہانگ کانگ کے باعث

پڑھیں:

فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شمالی حصے میںسمندری طوفان راگاسا کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ طوفان راگاسافلپائن کے بابویاں جزائر سے ٹکرائے گا۔ یہ ویران جزائر تائیوان کے تقریباً 740 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں اور وہاں بھی انخلا جاری ہے۔دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران پولیس نے 200سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 

سیف اللہ انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • تائیوان میں جھیل کا بند ٹوٹنے سے تباہی، متعدد افراد ہلاک
  • چین میں سمندری طوفان ’ریگاسا‘ کے باعث 10 شہروں میں ہنگامی اقدامات، اسکول اور کاروبار بند
  • سپر ٹائیفون ’رگا سا‘ نے تباہی مچاد، تائیوان میں 14 ہلاکتیں، لاکھوں افراد متاثر
  • فلپائن: سپر طوفان راگاسا سے تباہی‘ تعلیمی اور سرکاری ادارے بند
  • گزشتہ سال یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے 60ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق
  • اے آئی کے بڑھتے استعمال سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں: سام آلٹمین کا انتباہ
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • روس اور یوکرین میں ڈرون حملے، چھ ہلاکتیں اور درجنوں زخمی
  • سمندری طوفان ’راگاسا‘ فلپائن سے ٹکرا گیا، چین اور ہانگ کانگ میں ہنگامی صورتحال نافذ