یو ایس اوپن: اوسٹاپینکو نے نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
جیلینا اوسٹاپینکو نے امریکی سیاہ فام کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے متعلق کہے نسل پرستانہ ریمارکتس پر معافی مانگ لی۔
لاٹویا سے تعلق رکھنے والی اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
شکست کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں کچھ گرما گرمی ہوئی جس دوران اوسٹاپینکو نے ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو کہا کہ تمہارے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی تمہاری کوئی حیثیت ہے۔
Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open.
Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025
اب اوسٹاپینکو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں دوسرے راؤنڈ کے سنگلز میچ کے دوران کہی گئی کچھ چیزوں کے لیے معذرت چاہتی ہوں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انگریزی میری مادری زبان نہیں ہے، اس لیے جب میں نے تعلیم کا کہا تو میں صرف اس کے بارے میں بات کر رہی تھی جسے میں ٹینس کے آداب کے طور پر مانتی ہوں۔ لیکن میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس طرح استعمال کیے گئے الفاظ نے ٹینس کورٹ سے باہر بہت سے لوگوں کو ناراض کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی سے کہیں کوئی پھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے، جج کے ریمارکس
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔