data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور/ملتان(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں صوابی اور اٹک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوتِ دین کو عام کرنا، اِس پر عمل کرنا ہر صاحب ایمان پر فرض ہے۔ بہترین کردار، اعلیٰ اخلاق، امانت و دیانت کی زندگی فرد کا وقار بڑھاتی ہے اور انسانی معاشرے کو جسد واحد بنادیتی ہے۔ انسانوں پر انسانوں کی حاکمیت نہیں، قرآن و سنت کے احکامات اور آئین پاکستان کی فرمانروائی ہی امن، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ کراچی میں ناقص تعمیر کے باعث عمارت گِرنے سے بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور انتظامی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرگئے۔ انسانوں کے قتل کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کرپشن، ہوسِ زر، اصولوں ضابطوں سے انحراف قومی روگ بن گیا ہے۔ قومی سطح پر آئین، عدل و انصاف، اصولوں ضابطوں کی پاسداری کرنے سے ہی تمام ادارے اور محکمے درست سمت میں کام کرنے کے قابل ہوںگے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، نوکر شاہی اور انتظامی ادارے قومی وسائل پر عیاشیاں بند کریں اور عوامی فلاح، حقیقی تعمیر و ترقی کو ترجیح بنائیں۔یومِ عاشور پر راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک میں ماہِ محرم الحرام کا پہلا عشرہ اور یومِ عاشورہ پرامن، ایمان افروز اور ملت اسلامیہ کو متحد کرنے کا عزمِ نو دے کر گزر گیا۔ ملت اسلامیہ شہدائے کربلا کو عقیدت کے نذرانے پیش کرتی ہے، اب اُسے یزیدی نظام اور یزید صفت حکمرانوں کے اسلوبِ حکمرانی کے خلاف بھی اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان میں ماہِ ربیع الاول، عقیدہ ختم نبوتؐ کی حفاظت، اہل بیت، شہدائے کربلا سے عقیدت کے اظہار اور اللہ کی وحدانیت کے بیان پر مبنی کانفرنسیں تمام مسالک کے درمیان اتحاد، وحدت کا مظہر بن جائیں تو پاکستان امن و استحکام اور نفاذِ اسلام کا گہوارہ بن جائے گا۔ ملی یکجہتی کونسل کی مجلس قائدین کے زیراہتمام ملی اور عالمی اُمور پر اسلام آباد میں 17 جولائی 2025ء کو ملٹی پارٹی قومی مجلس مشاورت منعقد کی جارہی ہے، ملی یکجہتی کونسل کی ممبر جماعتوں کے قائدین کے علاوہ دیگر جماعتوں کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔لیاقت بلوچ نے جے آئی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ نوجوان جدید دور کے سائنس، ٹیکنالوجی اور ہائیبرڈ ڈیجیٹل مہارتوں کو بھی اختیار کریں اور اپنے آپ کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق بلند کردار، بااعتماد قوت بنائیں۔ 18 سال کے عمر کا ووٹر قومی سیاست، انتخاب کا جوہری کردار ہے۔ نوجوانوں کی سیاسی، جمہوری، انتخابی مقابلے کی عملی تربیت کے لیے یونیورسٹیز، کالجز میں طلبہ یونینز بحال کی جائیں، عوام کو بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے اور پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ (بلوچستان) میں بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ یہ امر بہت ہی تشویشناک ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریوں کو غیرآئینی اور غیرجمہوری، ضد، اَنا، ہٹ دھرمیوں پر مبنی رویوں کے بھینٹ چڑھادیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلاتاخیر تقرریاں مکمل کی جائیں۔لیاقت بلوچ نے ملتان میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، جنوبی پنجاب کی سیاسی، سماجی شخصیت راؤ محمد ظفر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی