ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وفاقی وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی روشنی میں 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے
جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی
جوڈیشل کمیشن نے یکم جولائی کو ان تقرریوں کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی حلف برداری منگل 8 جولائی کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس حضرات کا نوٹیفیکیشن ہائیکورٹ چیف جسٹس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ چیف جسٹس مستقل چیف جسٹس
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟