شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سٹی 42: شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں سیلابی ریلہ آنے سے درمیانے درجے کا سیلاب آگیا
ریسکیو کے مطابق سکمال کوٹھے گاؤں کے مکینوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،آخری سرحدی موضع سکمال میں 60 افراد نالہ بئیں کے دوسری جانب پھنس گئے ،سیلابی ریلے میں پھنسنے والوں میں 29 خواتین ، 7 بچے اور 24 مرد شامل ہیں ، سیلابی ریلہ کے باعث پھنسے 60 افراد کو کشتی سے انکے گاؤں پہنچا دیا گیا
جیل روڈ سے ملحقہ سڑک پر شگاف پڑ گیا ،اتنظامیہ غائب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 12 روز میں 79 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب کردہ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 7 جولائی تک کے عرصے میں ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات کے دوران 79 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 29 ہلاکتیں ہوئیں، پنجاب میں 24، سندھ میں 15 جبکہ بلوچستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس دوران مختلف حادثات میں 140 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 57 بچے، 48 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے 66 مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے جبکہ 123 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 40 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 6، مری میں 5 اور فیصل آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیالکوٹ میں 2 اور منڈی بہاوالدین میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصور اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق مون سون کی حالیہ لہر 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔