بانیٔ پی ٹی آئی کیلئے کیا جیل میں جلسے کا انتظام کر دیں؟ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں؟ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں؟
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کہیں تو انتظام کر دیں جیل میں کہ بانیٔ پی ٹی آئی قیدیوں سے خطاب کر سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس نے وزیرِ اعلی کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کاثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کے لیے برابر ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں ایک خاتونِ اوّل کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کر دیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطلاعات پنجاب عظمی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ قوم اب میرے لیے بلکہ اپنی آزادی کی خاطر نکلے۔ کیوں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو دفن کردیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اب حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، صرف تحریک چلے گی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عاشورہ کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک شہباز شریف علیمہ خان عمران خان فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم لیگ ن نواز شریف وی نیوز