کھیلوں کی ترقی میں میڈیا کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلزم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے صحافیوں نے اپنی تحریروں، تجزیوں اور کیمرے کی آنکھ کے ذریعے ان گنت کامیابیاں دنیا بھر تک پہنچائیں، اور ان کی محنت نے کھیلوں میں عوامی دلچسپی کو برقرار رکھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر اسپورٹس جرنلسٹس نہ ہوتے تو نہ صرف کھیلوں کے مقابلے بےرنگ ہوتے بلکہ کئی باصلاحیت کھلاڑی منظرعام پر نہ آ پاتے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس صحافی کئی کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بنے۔ ان کی بدولت کئی نوجوان کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہنچے۔ وزیر اطلاعات نے تسلیم کیا کہ کھیلوں کے صحافی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت و مشقت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں بلکہ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟
خطاب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ گراس روٹ لیول سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی کامیاب اسپورٹس مقابلے اسپورٹس جرنلزم کی بدولت عوام میں مقبول ہوئے اور کھیلوں کے میدانوں کو رونق ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس جرنلزم نے ایک مثبت روایت قائم کی ہے، جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ حکومت نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ کھیلوں کے صحافیوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئی، حکومت اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے آخر میں کہا کہ کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا قومی فریضہ ہے۔ ان کے بقول، میڈیا کی مثبت کوریج ہی وہ طاقت ہے جو میدان کے ہیروز کو عوام کے دلوں تک پہنچاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹس جرنلسٹس راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس جرنلسٹس وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اسپورٹس جرنلسٹس وزیر اطلاعات نے کھیلوں کے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے:ابراہیم مراد
ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔
ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن کو شدید متاثر کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے فروغ سے مڈل کلاس کو استحکام اور صنعت کو نئی جہت ملے گی، معیشت کی بحالی سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے سے ممکن ہے، بوجھ ڈالنے سے نہیں۔