مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو بارہا مسترد کیا ہے،اب اپوزیشن سازشوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم شد ہیں، سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مالِ غنیمت کے طور پر کچھ نشستیں ملنے کے باوجود ان کی خواہشیں ادھوری رہیں گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو نہیں بھولیں گے ہم سیاسی جنگ نہیں حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری سیٹیں چھین لینے سے اپنی جد وجہد ختم نہیں کریں گے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو۔ آٹھ فروری کو عوام نکلی یہ تاریخی دن  تھا، جنید اکبر نے کہا کہ خان صاحب کی قیادت تلے ہم سب اکٹھے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، حکومت سنجیدہ ہوتی تو بانی سے ملاقات کرواتی۔ خیبر پی کے حکومت کی ہر  چال میں حفاظت کریں گے بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا مذاکرات بامعنی ہونے چاہئیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ریاست کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئینی طریقے سے میری حکومت گرا سکتے ہو تو گرا کر دکھاؤ، اگر کامیاب ہوگئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو ریاست ماں ہوتی ہے مگر یہ ریاست ہمیں فرعونیت دکھا رہی ہے۔ علی امین نے کہا کہ قانونی اور آئینی طریقے سے تم حکومت ختم نہیں کر سکتے کیونکہ تم ہمارے بندوں کو نہیں توڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو سمجھتے کہ ہم الگ ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنا تن ، من، دھن لگا رہے ہیں، میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا ، کہا جاتا ہے کہ 9 مئی کو ہم نے زیادتی کی مگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش 9 مئی سے پہلے شروع ہو چکی تھی۔ علی امین نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایک حملہ ہے اور جب تک ہم واپس اقتدار میں آکر اس کو واپس نہیں کرتے تب تک عدلیہ قید رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت، اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں، ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم اْن کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں جن کا اختیار ہے، آج یہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلا رہے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی کیا حیثیت ہے۔ تحریک سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ محرم کے بعد ہم ملک گیر سطح پر اپنی سیاسی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس کو بڑھائیں گے، اگر ہم پر گولیاں چلیں تو جواب بھی ویسے ہی آئے گا۔ سرحدی معاملات ہماری ذمہ داری نہیں ہیں۔ خیبر پی کے میں 80 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پہلے دن سے وفاق سے کہہ رہا ہوں مذاکرات کرو، سارے ادارے تحریک انصاف کو توڑنے میں لگ گئے۔ دہشتگردی بڑھ گئی۔ خیبر پی کے نے تاریخ میں پہلی بار 250 ارب روپے کا سرپلس ریونیو حاصل کیا ہے، بغیر ٹیکس بڑھائے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، اختیار ولی
  • خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
  • کبھی بھی خیبر پختونخوا میں بحران پیدا کرنے والا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت
  • اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا، رانا ثناء اللہ
  • مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی
  • کسی کو تحریکِ عدم اعتماد لانے کا شوق ہے تو پورا کر لے: بیرسٹر گوہر