ایل آر ایچ پشاور میں غیر ملکی ڈاکٹروں کا کارنامہ، دل کے مریض بچوں کی کامیاب سرجریز
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پشاور:
ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کر لیے۔
ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب مینجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔
اسپتال میں پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دیگر دل کے پیچیدہ مفت آپریشنز کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں چھ ماہ سے لیکر 12 سال کی تھیں۔
پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کا مشن آئندہ سال جنوری میں دوبارہ پاکستان آئے گا، جس میں دوبارہ 100 سے زائد پیچیدہ سرجریز کرے گا۔
مشن کی بچوں کی سرجریز کی تکمیل پر تقریب میں مشیر صحت احتشام علی نے شرکت کی۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔